GT Bible Studies    

    Urdu    


Navigation Glad Tidings Bible Studies in Urdu

یسوع ایک بد چلن عورت سے ملتا ہے ۔لوقا 7 باب36 سے50

پس پردہ معلومات: آیت 44 سے 46 میں بیان کیا جاتا ہے کہ یسوع کے د ور میں کس طرح ایک قابلِ عزت مہمان کا استقبال کیا جاتا تھا۔ لوگ فرش پر بیٹھ کر یا پاؤں پھیلا کر کھانا کھاتے تھے اِسی وجہ سے پڑوسی کے گندے پاؤں کسی کی بھوک کو ختم کر سکتے تھے۔ نوٹ کریں یہودی دستور کے مطابق ایک عورت کبھی بھی اجنبی شخص کے سامنے اپنے بال نہیں کھول سکتی تھی۔ ایک فریسی کا مطلب خدا پرقوی ایمان رکھنے والا ۔ شمعون یسوع کے شاگردوں جیسا آدمی نہ تھا۔
1 ۔ آپ کے خیال میں ، کیا ایک بدچلن عورت اچھی زندگی بسر کر سکتی ہے؟) اپنی رائے دیں(
*قصبے کے تمام لوگ اِس عورت کو جانتے تھے کہ وہ جسم فروش ہے۔ مختلف ممکنات پر سوچیں ، کہ کیوں وہ لڑکی بد چلن بنی؟
2 ۔شمعون فریسی کی زندگی میں کن چیزوں کی زیادہ اہمیت تھی؟
*کیوں شمعون نے اپنے خادموں میں کسی کو یسوع کے پاؤں دھونے کا نہ کہا؛آخر کار اْس نے یسوع کو اپنے گھر آنے کی دعوت دی تھی؟ 36) ،44 سے46 (
*شمعون کے ایسے کونسے محرکات تھے کہ اْس نے یسوع کو اپنے گھر کھانے کی دعوت دی تھی؟ مختلف ممکنات پر سوچیں۔) 36 (
3 ۔کس طرح وہ عورت شمعون کے گھر تاڑ لگانے اور حتیٰ کہ اْس کے کھانے والے کمرے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئی؟مختلف ممکنات پر غور کریں۔
ایک عطر سے بھرا ہوا جار کافی قیمتی ہوتا تھا۔ کس طرح یہ عورت اْس جار کی مالکن بنی؛یا کس مقصد کے لئے اْس نے اِس کو خریدا تھا؟ مختلف متبادل باتوں پر سوچیں۔
4 ۔ کیوں وہ عورت اتنی شدت سے یسوع کو ملنا چاہتی تھی کیوں اْس نے ایک فریسی کے گھر میں جانے کا خطرہ مول لیا، جبکہ وہ اچھی طرح باخبر تھی کہ اْسے وہاں پر پسند نہ کیا جائیگا اس وقت کے مذہبی لوگ ایسے نام نہاد گناہ گار آدمی سے ملنا پسند نہیں کرتے تھے ۔ اس عورت کوکیسے اْمید یا یقین ہوا کہ یسوع اِن لوگوں سے مختلف ہوسکتا ہے۔
5 ۔ وہ عورت یسوع کو کیوں چھْونا چاہتی تھی؟
*ہم کیا محسوس کریں گے اگر کوئی چوہا، سانپ یا کوئی آدمی ہمیں چھوئے جس سے ہم نفرت کرتے ہوں۔
*وہ عورت اِس حقیقت سے کس طرح اِس نتیجہ یا سو چ پر پہنچی کہ یسوع نے اْس کے چھْونے کو نفرت سے نہ دیکھا۔
6 ۔اندازہ کریں کہ کتنی دیر تک عورت روتی رہی تھی؟
*آپ کیا سوچتے ہیں کہ کسی کے پاؤں دھونے کے لئے کتنے آنسوؤں کی ضرورت ہو سکتی ہے؟
*کس چیز نے اِس عورت کو اتنا مجبو ر کیا کہ اتنا روئے کہ یسوع کے پاؤں بھیگ جائیں؟
*کیوں اْس عورت نے یسوع کے پاؤں اپنے سکارف یا پلْو سے صاف نہ کئے بلکہ اپنے بالوں سے صاف کئے؟
*کھانے کے دوران اِس عورت نے ایک لفظ نہ بولا، لیکن اْس کے رویہ نے کیا کہا؟
7 ۔41,42 آیات میں یسوع نے ایک چھوٹی سی مِثال دی جوکہ ایک مالک اور قرض دار کے بارے میں ہے ۔مالک سے مرْاد ہے لیکن یسوع اِن دو قرضداروں سے کس کی طرف اشارہ کرتا ہے؟
*یسوع گناہ کو قرض سے تشبیہ دیتا ہے ۔ ایک عام شخص کی ڈیڑھ سال کی آمدنی پانچ سو دینار ہوسکتی ہے۔ اور پچاس دینار کا قرض ایک عام آدمی کی ڈیڑھ ماہ کی آمدنی کے برابر ہوسکتاہے۔ہماری کرنسی میں یہ کتنی ہوگی؟
*آئیے فرض کرتے ہیں کہ ہر گناہ جو آپ نے کبھی بھی کیا ہو وہ ایک قرض کے برابر ہوگا یوں کہے۔کہ وہ 10 یورو / 50 ربلز/ 100 توگرک ہے ۔آپ خْدا کے کس قدر اب تک قرض دار ہوچکے ہیں؟) آپ اپنے دل میں اِس کا جواب دیں(
8 ۔کیوں شمعون نے یسوع کو اور عورت کو نفرت سے دیکھا۔39
*کیوں ہمارے لئے یہ بات بہت اہم ہے کہ ہم دوسروں کے گناہوں پر توجے دیتے ہیں جبکہ ہم اپنے گناہوں پر توجہ نہیں کرتے ہیں۔
9 ۔پہلے کیا ہوا تھا؟
کیا پہلے اْس عورت نے یقین کیا تھا کہ اْس کے گناہ معاف ہو گئے ہیںیا اْس نے اپنے گناہوں کی معافی کے لئے پہلے یسوع سے محبت کی؟ 42 سے43 اور47 آیت سے اپنی رائے دیں۔
*اِس عورت کا خْدا سے لیا گیا قرض کس نے ادا کیا؟
*شمعون نے جو قرض خْدا سے لیا اْس کا کیا ہوا؟
*کس کرنسی میں یسوع نے تمام لوگوں کا قرض ادا کیا؟
بشارتی سوالات:یسوع آپ کے تمام گناہوں کی بابت جانتا ہے لیکن اِس کے باوجود وہ آپ کو بتانا چاہتا ہے کہ آپ کے تمام گناہ معاف کئے جاچکے ہیں ۔ آپ کے ایمان نے آپ کو بچالیا۔ سلامتی میں جائیں!) 48-50 (
صرف اور صرف یسوع کو ہی یہ الفاظ کہنے کا اختیار ہے ۔ کیونکہ اْس نے ہمارے گناہوں کا قرض اپنا خون بہاکر اداکیا ہے۔آپ اس کوکیا جواب دیتے ہیں؟) آپ اس کا جواب اپنے دل میں دے سکتے ہیں(
*) ہر کوئی جواب دے سکتا ہے ( : کونسی سب سے اہم بات آپ نے اِس بائبل مطالعہ سے سیکھی؟

Version for printing    
Downloads    
Contact us    
Webmaster