GT Bible Studies    

    Urdu    


Navigation Glad Tidings Bible Studies in Urdu

5۔یسوع کی تعلیمات : گمشدہ بیٹا لوقا 11-24:15


پس منظر معلومات: ایک کہانی جو یسوع سناتا ہے تمثیل کہلاتی ہے۔ ایک باپ کی موجودگی میں وراثت تقسیم نہیں کی جاتی تھی۔ایک گھر جو پہاڑی پر کھڑا نہیں ہوتا تھا۔لیکن گاؤں کی ایک تنگ سڑک پر واقع تھا۔گھرکی چھت ایک جگہ تھی جہاں سے آپ گاؤں کو دیکھ سکتے تھے(20 ) جیسا کہ ہم پہلے ذکر کر چکے ہیں کہ انسان دنیا کے اس حصے تک آج نہیں پہنچ سکے۔
1۔کیا ایک نوجوان خوش رہ سکتا ہے اگر والدین اس کی آزادی کو محدود کر دیتے ہیں؟
*چھوٹا بیٹا اپنے اچھے باپ اور گھر ہونے کے باوجود خوش کیوں نہیں تھا؟
* اگر تم باپ کی جگہ پر ہوتے، تو تم بیٹے کی درخواست کا کیا جواب دو گے؟(12)
2۔ باپ نے اپنی مایوسی اور پریشانی کو کیوں چھیائے رکھا جبکہ وہ پوری طرح سے جانتا تھا کہ بیٹے کے چلے جانے کے بعد کیا ہو گا۔(12b)
* اس تمثیل میں باپ سے مراد خدا ہے۔ بیٹے سے مراد وہ شخص ہے جس نے اس پر ایمان رکھ کر اس کے نام سے بتپسمہ لینے کے بعد بھی اسے چھوڑ دیا۔ خدا اپنے بچے اپنے سے دور رہنے سے کیوں نہیں روکتا؟
3۔ بہت سے نوجوان اس نوجوان کے طرز ذندگی سے کیوں متاثر ہوتے ہیں؟ کہ وہ اکیلے رہیں اور ان کی جیبیں بھری ہوں۔
*یہ نوجوان اپنے باپ کی دولت کیسے خرچ کرتا ہے۔دیکھئے آیت 13اور30 میں؟
*اس نوجوان کو اچھے دوست کیوں نہیں ملے۔جو کہ اس کے برے وقت میں اس کے ساتھ کھڑے ہوسکتے تھے۔
4۔یہودیوں کے درمیان سور کو گندہ جانور سمجھا جاتا تھا۔اس نوجوان پر کیا گزرتی ہوگی۔جب اسے فارم پر کام دیا گیا(14-15)
* اس نوجوان کو اتنی بھی اجازت نہیں تھی۔ کہ وہ سوروں کی خوراک سے اپنی بھوک مٹا سکے؟(16)
5۔نوجوان لڑکے کے مخصوص صورتحال میں خودکشی کرنے کی بجائے واپسی کے فیصلے سے کیا ہوا؟(17)
*آیت 18اور19 میں آپ دیکھتے ہو۔ کہ نوجوان اعتراف کرتا ہے اور اپنے باپ کی طرف لوٹنے کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔ کون سے گناہ تھے جو نوجوان نے اپنے باپ کے خلاف کئے؟
* نوجوان نے جنت کے خلاف کونسے گناہ کئے؟(18)
* کون سے ایسے گنا ہ ہیں جو آپ نے جنت کے خلاف ،اپنے والدین کے خلاف کئے ہیں؟ (اپنے دل سے جواب ڈھونڈو)
6۔اس نوجوان نے اپنے باپ سے اپنی واپسی کے لئے کیوں نہ پوچھنا چاہا(19) کس قسم کے لوگ عام طور پر سوچتے ہیں۔کہ وہ خدا کے بچے کہلاتے کے قابل نہیں ہیں؟
7۔ ایک باپ کیا سوچ سکتا ہے۔ جب وہ اپنے بچے کو گاؤں کی سڑک پر ننگے پاؤں اور دیکھتا ہے۔(20)؟
*باپ کے لیے دور سے آئے بیٹے کو پہچاننا ممکن تھا (20)
دیکھے پس منظر معلوما ت ۔
*آپ کیا سوچتے ہو ؟ باپ اتنے سال اپنے بیٹے سے دور رہتے ہو ئے کیا کر تا رہا ہے(20)
8۔بیٹے نے اپنے باپ کووہ ساری باتیں کیو ں بتائی ۔جو کہ اُس نے اُس سے کہنے کے لیے تیار کی تھیں (ب 20/19/18)
*باپ کی باتوں اور رویے نے اپنے بیٹے کو کیا پیغام دیا (23/22)؟
*باپ نے اپنے بیٹے کو کب معاف کیا ؟آیت کاذکر کریں۔
*بیٹے نے اپنے باپ کی محبت اور معافی ملنے کا یقین کرنا شروع کیا؟آیت کا ذکر یں
*آیت 24میں باپ کی باتوں کا کیا مطلب تھا؟
9۔خدا کی محبت اور انسانوں کی محبت میں کیا فرق ہے؟ یہ تمثیل تبدیلی کے بارے میں کیا سکھاتی ہے؟
10۔بشارتی سوالات ؛میرا بیٹا جو میراگیاتھا۔دوبارہ زندہ ہو گیا ہے۔
یسوع نے بھی اپنے باپ کا گھر چھوڈا اور زمین پُراترا۔اپنے باپ کی مرضی کے خلاف نہیں بلکہ اُس کو پوراکرنے کے لیے ، جب وہ گھر واپسی آتا ہے تو جنت کے دروازے اُسے کے لیے بند کر دیے جاتے ہیں تو وہ چیچ چیچ کر کہتا ہے کہ میرے خدا میر ے خدا تو نے مجھے کو چھوڈ دیا ۔اُس بیٹے کو اس طرح سے خوش آمدیدکیوں نہیں کیاگیا تھا؟ جیسے کہ یسوع کا استقبال ہو تھا۔یسوع کو کیوں رد کر دیا گیا؟ جیسے کہ اس بیٹے کو رد ہونا چاہئے تھا؟
(ہر ایک نے جواب دینا ہے)کو نسی ایسی خا ص بات جو آپ نے اس وقعہ یا حوالے سے سیکھی ہے

Version for printing    
Downloads    
Contact us    
Webmaster