Combination of Bible study questions in Urdu

1. یسوع کی ایک بد دیانت سر کاری ملازم سے ملاقات (متی9 باب9 سے14)Matt. 9:9-14
2. یسوع ایک بد چلن عورت سے ملتا ہے ۔لوقا 7 باب36 سے50 Mark 2:1-12
3. یسوع مسیح ایک نااْمید بیمار شخص سے ملاقات کرتا ہے مرقس 2 باب1 سے12 Luke 7:36-50
4. یسوع ایک کامیاب سیاست دان کو ملتاہے مرقس 10باب17سے27آیاتMark 10:17-27
5. یسوع کی تعلیمات : گمشدہ بیٹا لوقا 11-24:15Luke 15:11-24
6. یسوع کی مزید تعلیمات:ایک اور مسرف بیٹا لوقا15باب 15سے 32آیتLuke 15:25-32
7. یسوع کی مزید تعلیمات : میرا ہمسایہ کون ہے؟ لوقا 10 باب25سے37Luke 10:25-37
8. جب ممکنہ برے واقعات پیش آتے ہیں لوقا(15باب21سے 24 اور 43-35 ) Mark 5:21-24, 35-43
9. خواتین کے لئے ممنوع5) باب 25سے 34آیات)Mark 5:25-34
10. 10۔ایک بہرہ شخص 7باب31سے37آیاتMark 7:31-37

Print/view all lessons

© 2010 Glad Tidings Bible Studies in Urdu - www.gladtidings-bs.com


یسوع کی ایک بد دیانت سر کاری ملازم سے ملاقات (متی9 باب9 سے14)

پس پردہ معلومات:
یسوع کے زمانہ میں اکٹھے کھانا یہودوں کے لئے دوستی کی علامت تھا۔مذہبی لوگ محصول لینے والوں کو حقارت کی نظر سے دیکھتے تھے۔
کیونکہ وہ قابض رومی قوتوں کے لئے محصول اکٹھا کرتے تھے۔(منگولیا یہ بالکل ایسے ہی ہے جسے منگولیا والے چین کی طرف ہیں
جبکہ منگولیاان کی حکومت کے ماتحت ہے) محصول اکٹھا کرنے والے محصول ادا کرنے والوں سے اضافی رقم بھی وصول کرتے تھے۔
متی کو بائبل میں سے دس احکام سکھائے گئے تھے۔ مثال کے طور پر چوری نہ کرنا۔ ایک فریسی ایک مذہبی رہنما تھا۔
1۔ کیا ایک شخص شادمان ہو سکتا ہے اگر اس کے پاس آرام دہ بسر اوقات کے لئے کافی رقم نہ ہو؟
*تصور کیجئے محصول لینے والے متی کی زندگی ، اس کی زندگی میں باوجود اس کی اچھی تنحواہ کے کونسی چیزیں اچھی نہیں تھیں؟
*متی خدا اوراُسکے احکامات کے بارے کیا سوچ سکتا تھا جبکہ وہ محصول لینے والے کے طورکام کررہاہے
* ہمارے دور میں کیوں یہ بات عام ہے کہ لوگ وہ پہلی اور دوسری چیزیں جواُن کی نہیں وہ لیتے ہیں ؟
ؔ *متی یسوع سے کیا توقع کرتا تھا کہ اُسے کہے جب اُس کے دفتر میں داخل ہوُا؟
*یسوع نے متی سے یہ کیوں ں نہ پوچھا ؛کیا تو میرا شاگردبناچاہتا ہے؟
*متی نے ؑ غالباً کیا سوچا جب مشہور مذہبی راہنمانے اُس کو اپنے پیروکاروں کے گروہ میں شامل ہونے کا کہا؟
*کیوں یسوع نے یہ چاہا کہ ایک محصو ل لینے والا اُس کے شاگرودں میں سے ہو جبکہ وہ جا نتاتھا کہ اِس بات کے اُس پرتنقید ہوگی؟
3:متی کے ساتھی کام کرنے والوں نے کیا سوچا جب اس نے نوکری چھوڑی جہاں تک کہ اس نے اپنے دفتری معاملات نہ نمٹائے ؟
*کسی بات نے متی کو دلیری دی کہ اپنی اچھی نوکری اور اپنی باقاعدہ آمدنی کو چھوڑے ؟
4:متی نے اپنی کھوئی ہوئی چیزوں کے بدلے میں کیا پایا جب یسوع کی پیروی کی؟
*کیسے متی کی بیوی اور بچوں کی زندگی تبدیل ہوئی جب گھر کا سر براہ یسوع میں ایماندار بن گیا؟
* متی کیوں ایک ایسے کھانے کا انتظام کرناچاہتا تھا جہاں وہ یسوع اور اپنے سابقہ ساتھیوں دونوں کو مدعو کرے؟(10)
:5ہمارے معاشرے میں وہ کون لوگ ہیں جن کے ساتھ اچھے لوگ میل جول نہیں چاہتے؟
*کیوں یسوع تمام قسم کے لوگوں کے ساتھ میل جول چاہتا ہے؟
6کیوں فریسی براہ راست یسوع کے سامنے تنقید کرنے کی بجائے اس کے شاگردوں کے سامنے کرتے ہیں؟
7یسوع کا 12اور 13آیات سے کیا مطلب ہے؟
*آپ کیا محسوس کرتے ہیں کہ ان دونوں گروہوں میں سے کس کے ساتھ آپ کا تعلق ہے۔ راستبازوں سے یا گناہگاروں سے؟
(آپ اپنے دل میں خاموشی کے ساتھ جواب دے سکتے ہیں)
8جہاں تک کہ بعدازاں متی نے یسوع کی حالات زندگی بھی لکھی۔ کیا آپ خیال کرتے ہیں کہ وہ اپنا سب کچھ چھوڑے اور یسوع کی پیروی کرنے پر کبھی پچھتایا؟
اپنے دلائل دیجئے۔

9 ۔بشارتی سوالات: یسوع اب یہ دو چیزیں آپ سے کہہ رہا ہے۔’’ میرے پیچھے آؤ‘‘ میں راستبازوں کو نہیں بلکہ گناہگاروں کو دعوت دینے آیا ہوں
*(ہر کسی کے جواب کے لئے): سب سے زیادہ اہم بات کونسی ہے جو آپ نے بائبل کے مطا لعہ کے دوران سکیھی؟

© 2010 Glad Tidings Bible Studies in Urdu - www.gladtidings-bs.com

یسوع ایک بد چلن عورت سے ملتا ہے ۔لوقا 7 باب36 سے50

پس پردہ معلومات: آیت 44 سے 46 میں بیان کیا جاتا ہے کہ یسوع کے د ور میں کس طرح ایک قابلِ عزت مہمان کا استقبال کیا جاتا تھا۔ لوگ فرش پر بیٹھ کر یا پاؤں پھیلا کر کھانا کھاتے تھے اِسی وجہ سے پڑوسی کے گندے پاؤں کسی کی بھوک کو ختم کر سکتے تھے۔ نوٹ کریں یہودی دستور کے مطابق ایک عورت کبھی بھی اجنبی شخص کے سامنے اپنے بال نہیں کھول سکتی تھی۔ ایک فریسی کا مطلب خدا پرقوی ایمان رکھنے والا ۔ شمعون یسوع کے شاگردوں جیسا آدمی نہ تھا۔
1 ۔ آپ کے خیال میں ، کیا ایک بدچلن عورت اچھی زندگی بسر کر سکتی ہے؟) اپنی رائے دیں(
*قصبے کے تمام لوگ اِس عورت کو جانتے تھے کہ وہ جسم فروش ہے۔ مختلف ممکنات پر سوچیں ، کہ کیوں وہ لڑکی بد چلن بنی؟
2 ۔شمعون فریسی کی زندگی میں کن چیزوں کی زیادہ اہمیت تھی؟
*کیوں شمعون نے اپنے خادموں میں کسی کو یسوع کے پاؤں دھونے کا نہ کہا؛آخر کار اْس نے یسوع کو اپنے گھر آنے کی دعوت دی تھی؟ 36) ،44 سے46 (
*شمعون کے ایسے کونسے محرکات تھے کہ اْس نے یسوع کو اپنے گھر کھانے کی دعوت دی تھی؟ مختلف ممکنات پر سوچیں۔) 36 (
3 ۔کس طرح وہ عورت شمعون کے گھر تاڑ لگانے اور حتیٰ کہ اْس کے کھانے والے کمرے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئی؟مختلف ممکنات پر غور کریں۔
ایک عطر سے بھرا ہوا جار کافی قیمتی ہوتا تھا۔ کس طرح یہ عورت اْس جار کی مالکن بنی؛یا کس مقصد کے لئے اْس نے اِس کو خریدا تھا؟ مختلف متبادل باتوں پر سوچیں۔
4 ۔ کیوں وہ عورت اتنی شدت سے یسوع کو ملنا چاہتی تھی کیوں اْس نے ایک فریسی کے گھر میں جانے کا خطرہ مول لیا، جبکہ وہ اچھی طرح باخبر تھی کہ اْسے وہاں پر پسند نہ کیا جائیگا اس وقت کے مذہبی لوگ ایسے نام نہاد گناہ گار آدمی سے ملنا پسند نہیں کرتے تھے ۔ اس عورت کوکیسے اْمید یا یقین ہوا کہ یسوع اِن لوگوں سے مختلف ہوسکتا ہے۔
5 ۔ وہ عورت یسوع کو کیوں چھْونا چاہتی تھی؟
*ہم کیا محسوس کریں گے اگر کوئی چوہا، سانپ یا کوئی آدمی ہمیں چھوئے جس سے ہم نفرت کرتے ہوں۔
*وہ عورت اِس حقیقت سے کس طرح اِس نتیجہ یا سو چ پر پہنچی کہ یسوع نے اْس کے چھْونے کو نفرت سے نہ دیکھا۔
6 ۔اندازہ کریں کہ کتنی دیر تک عورت روتی رہی تھی؟
*آپ کیا سوچتے ہیں کہ کسی کے پاؤں دھونے کے لئے کتنے آنسوؤں کی ضرورت ہو سکتی ہے؟
*کس چیز نے اِس عورت کو اتنا مجبو ر کیا کہ اتنا روئے کہ یسوع کے پاؤں بھیگ جائیں؟
*کیوں اْس عورت نے یسوع کے پاؤں اپنے سکارف یا پلْو سے صاف نہ کئے بلکہ اپنے بالوں سے صاف کئے؟
*کھانے کے دوران اِس عورت نے ایک لفظ نہ بولا، لیکن اْس کے رویہ نے کیا کہا؟
7 ۔41,42 آیات میں یسوع نے ایک چھوٹی سی مِثال دی جوکہ ایک مالک اور قرض دار کے بارے میں ہے ۔مالک سے مرْاد ہے لیکن یسوع اِن دو قرضداروں سے کس کی طرف اشارہ کرتا ہے؟
*یسوع گناہ کو قرض سے تشبیہ دیتا ہے ۔ ایک عام شخص کی ڈیڑھ سال کی آمدنی پانچ سو دینار ہوسکتی ہے۔ اور پچاس دینار کا قرض ایک عام آدمی کی ڈیڑھ ماہ کی آمدنی کے برابر ہوسکتاہے۔ہماری کرنسی میں یہ کتنی ہوگی؟
*آئیے فرض کرتے ہیں کہ ہر گناہ جو آپ نے کبھی بھی کیا ہو وہ ایک قرض کے برابر ہوگا یوں کہے۔کہ وہ 10 یورو / 50 ربلز/ 100 توگرک ہے ۔آپ خْدا کے کس قدر اب تک قرض دار ہوچکے ہیں؟) آپ اپنے دل میں اِس کا جواب دیں(
8 ۔کیوں شمعون نے یسوع کو اور عورت کو نفرت سے دیکھا۔39
*کیوں ہمارے لئے یہ بات بہت اہم ہے کہ ہم دوسروں کے گناہوں پر توجے دیتے ہیں جبکہ ہم اپنے گناہوں پر توجہ نہیں کرتے ہیں۔
9 ۔پہلے کیا ہوا تھا؟
کیا پہلے اْس عورت نے یقین کیا تھا کہ اْس کے گناہ معاف ہو گئے ہیںیا اْس نے اپنے گناہوں کی معافی کے لئے پہلے یسوع سے محبت کی؟ 42 سے43 اور47 آیت سے اپنی رائے دیں۔
*اِس عورت کا خْدا سے لیا گیا قرض کس نے ادا کیا؟
*شمعون نے جو قرض خْدا سے لیا اْس کا کیا ہوا؟
*کس کرنسی میں یسوع نے تمام لوگوں کا قرض ادا کیا؟
بشارتی سوالات:یسوع آپ کے تمام گناہوں کی بابت جانتا ہے لیکن اِس کے باوجود وہ آپ کو بتانا چاہتا ہے کہ آپ کے تمام گناہ معاف کئے جاچکے ہیں ۔ آپ کے ایمان نے آپ کو بچالیا۔ سلامتی میں جائیں!) 48-50 (
صرف اور صرف یسوع کو ہی یہ الفاظ کہنے کا اختیار ہے ۔ کیونکہ اْس نے ہمارے گناہوں کا قرض اپنا خون بہاکر اداکیا ہے۔آپ اس کوکیا جواب دیتے ہیں؟) آپ اس کا جواب اپنے دل میں دے سکتے ہیں(
*) ہر کوئی جواب دے سکتا ہے ( : کونسی سب سے اہم بات آپ نے اِس بائبل مطالعہ سے سیکھی؟

© 2010 Glad Tidings Bible Studies in Urdu - www.gladtidings-bs.com

یسوع مسیح ایک نااْمید بیمار شخص سے ملاقات کرتا ہے مرقس 2 باب1 سے12

پس پردہ معلومات : یسوع کے زمانے میں گھروں کی چھتیں چونے اور ٹائیلوں سے بنی ہوئی ہوتی تھیں۔ گھر کے باہر سے سیڑھیاں گھر کی چھت تک جاتی تھیں ۔ جب کو ئی شخص درمیانی عمر یا عمر رسیدہ ہو جاتا تو وہ عموماً دماغ کی نس پھٹنے سے مفلوج ہو جاتا تھا۔ ایک مفلوج شخص نہ تو حرکت کر سکتا ہے اور نہ ہی بول سکتا ہے۔ ابن آدم کا نام یسوع نے اپنے لئے استعمال کیا تھا۔
1۔ کیا آپ کے خیال میں ایک بستر پر پڑا شخص جو نہ بول سکتا ہو اور نہ حرکت کرسکتا ہو خوش ہو سکتا ہے؟
*اِس آدمی کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں کس طرح کی نگہداشت کی ضرورت تھی؟
*تصور کیجئے اْس آدمی کی زندگی کی بابت جو ہر روز اِس کی دیکھ بھال کیا کرتا تھا۔
2 ۔ تمام یہودی اْس وقت خدا پر ایمان رکھتے تھے یہ شخص غالباً خدا اور ایمان کے بارے میں مفلوج ہونے کے بعد کیا سوچتا تھا؟
3 ۔ 5 آیت سے ہم معلوم کر سکتے ہیں کہ اِس شخص کے ضمیر پر گناہ تھے ۔ ایک ایسا آدمی جو نہ حرکت کر سکتا ہو نہ بول سکتا ہو کس طرح کے گناہوں کا مرتکب ہو سکتا ہے ؟
*آپ کیا رائے رکھتے ہیں ۔ کیا دِکھ اور بیماری بحیثیت انسان ہم کو بہتر یا بدتر کے طور پر بدلتی ہے؟
4 ۔ کمبل میں لپٹے ایک مفلوج آدمی کو دیہات میں سفر کروانا کس قدر مشکل تھا؟
* کیوں دوسرے لوگ گھر سے باہر نہ آئے اور اِس غریب آدمی کو یسوع کے پاس اٹھا کر جانے کی اجازت نہ دی(4)؟
*کیوں چار دوست بھیڑ سے واپس نہ مڑے اور اپنے گھروں کو واپس نہ لوٹ گئے جبکہ انہیں معلوم ہوگیا تھا کہ درواز ے سے اندر داخل ہونا ناممکن ہے ؟
5۔اِن چار آدمیوں کا اِس مفلوج آدمی سے کیا تعلق تھا؟
*کون سے احتیاطی تدابیر ضروری تھیں جب مفلوج شخص کو چھت سے اْتارا گیا تھا؟ )اِس گھر کے بارے میں پس پردہ معلومات دیکھیں(
*چھت کو توڑنے کے لئے کن آلات کی ضرورت تھی ؟ اِن آلات کو وہ کہاں سے لائے تھے؟
*غالباً کس قسم کے الفاظ اِن کو نیچے کمرے میں سے سننے کو ملے جب انہوں نے چھت کو توڑا ہوگا؟
6 ۔چار آدمی اپنے دوست کو یسوع کے پاس لائے تاکہ وہ شفا پائے ۔ کیوں یسوع نے اْس شخص کے پہلے گناہ معاف فرمائے(5)؟
*کیوں یسوع نے اِس ترتیب سے کام کیا : پہلے گناہوں کو معاف کرنا پھر بیماری سے شفا دینا۔
*مفلوج آدمی کے لئے اِس بات کا کیا مطلب تھا کہ اْس کے ماضی کے تمام غلط کام معاف کر دئیے؟
7 ۔ ایک ایسی صورتِ حال کا تصور کریں کہ جب آپ یسوع کے پاس جاتے ہیں اور اْس کو اپنے سب سے بڑے مسئلے کو حل کرنے کا کہتے ہیں ۔ تو پھر اگر وہ یوْں جواب دے: میرے بیٹے /میری بیٹی تمہارے گناہ معاف ہوئے تو کیا آپ اِس بات پر اْداس ہونگے یاخوش ہونگے؟
*کیسے اْس مفلوج آدمی کا رویہ اپنی بیماری کی بابت تبدیل ہوا جب اْس کو معلوم ہواکہ وہ آخر میں آسمان کی بادشاہی میں جائے گا۔
8 ۔ آیت 5 میں یسوع اْس مفلوج کے ایمان کی بابت نہیں بلکہ اْس کے دوستوں کے ایمان کی بابت بات کر رہا ہے ۔بے شک یسوع سے ملاقات سے پہلے اْس شخص کا کوئی ایمان نہ تھا۔ اْس آیت کا ذکر کریں جب آپ کے خیال میں اْس نے یسوع پر ایمان لانا شروع کیا؟
*کیوں شرع کے عالموں نے یقین نہ کیا کہ یسوع لوگوں کو اْن کے گناہ معاف کرنے کے قابل ہے ۔(7-8)؟
9 ۔ آیت میں یسوع جو سوال پوچھتا ہے اْس کا جواب دیں ۔
*یسوع نے اِس آدمی کو شفا دینے کے لئے کیا قیمت دی ؟ اْس شخص کو اْ س کے گناہوں کی معافی کی کیا قیمت چکا نا پڑی؟
*آپ یسوع کی بابت کیا سوچتے ہیں اگر آپ اْس واقعہ کے جو 10 سے 12 آیت میں بیان کیاگیا ہے کہ چشم دید گواہ ہوتے ؟
10 ۔بشارتی سولات : اگر آپ کا دل آپ کو اپنے کئے گئے کسی غلط کام کی بابت ملامت کررہا ہے تو پھر آپ کو جو یسوع کہہ رہا ہے اْسے سنیں: میرے بیٹے /میری بیٹی تمہارے گناہ معاف ہوئے " اپنے وعدہ کے عین مطابق ادا کرنے کے لئے یسو ع کو صلیب پر مرنا تھا۔آج اْس کا وعدہ آپ کے لئے کیا مطلب رکھتا ہے؟) آپ اپنے دل میں اِس کا جواب دے سکتے ہیں( *) ہر کوئی جواب دے سکتا ہے( : کونسی سب سے اہم بات آپ نے اِس بائبل مطالعہ سے سیکھی؟

© 2010 Glad Tidings Bible Studies in Urdu - www.gladtidings-bs.com

یسوع ایک کامیاب سیاست دان کو ملتاہے مرقس 10باب17سے27آیات

پس منظر معلومات: یسوع کے متعلق دوسری سوانح عمری ہمیں بتاتی ہیں ۔ کہ حوالے کے لکھنے والا ابھی تک جوان تھا۔ اور پارلیمنٹ کا ممبر بھی تھا (جو کہ عظیم کو نسل کہلاتی تھی)(متی 19باب 22آیت اور لوقا 18باب18آیت)وہ شحض بائبل کی بابت جا نتا تھا ۔کہ اس کی موت کے بعد اسے ابدی زندگی ملے گی۔یا وہ دوزخ میں جوئے گا۔دیکھا گیا ، کہ اس معاشرے میں ایک انسان دوسرے انسان کے سامنے نہ جاتا ہے اور نہ ہی گھٹنے ٹیکتا تھا۔
1۔آپ کیا سوچتے ہو؟ کہ ایک انسان یہ جانے بغیر خوش رہ سکتا ہے ۔ کہ اِس موت کے بعد کیا ہو گا۔؟
*اس نوجوان ممبر پارلیمٹ نے یسوع کے سامنے جھکنے کے متوقح رویے سے کیا ثابت کر نے کہ کوشش کہ ؟(17)
کیا اس نوجوان ممبر نے یسوع کہ خداسمجھا یا غیر معمولی عقل مندشحض ۔(17باب 81آیت)
2۔اُس شحض نے تمام عمر خدا کے احکامات پر عمل ہونے کو نجات نہ مانا؟
*ہم تمام کیوں نہیں یہ یقین کرتے کہ مرنے کے معد جنت میں ئیں گے؟
کیا تم سوچتے ہو؟ کہ کچھ لوگ مرنے کے بعد جنت میں جانے کے لیے پرامیدد پو سکتے ہیں ؟وجوہات بتائیں۔
3۔کونسا حکم ہے،جو کہ بقول یسوع کے عمل کرنا انتہائی مشکل ہے؟
*بہت سے سیاستدانوں کو دولت اور ٹیکس کے حوالے سے کرپٹ ہو نے کے لیے آزمائشوں سے لڑنا پڑتا ہے ۔کیسے یہ شحض تمام آزمائشوں پر قابو پانے میں کامیاب ہوا؟(20)
*غور کرو کہ یسوع کے مطابق ان احکامات پر عمل انتہائی ضروری ہے ۔ نہ صرف اعمال کے ذریعے ،بلکہ الفاظ اور خیالات کے ذریعے بھی ۔آپ کے خیال میں نوجوان ان تمام احکامات پر عمل کر نے میں واقعاً کامیاب ہوا؟(20سے 19 سے20 آیت)
*کیا تم بھی ایمان داری سے ایسے ہی الفاظ کہہ سکتے ہوں جو اس نوجوان نے اس آیت میں کہے ؟
4۔نوجوان سیاستدان میں صرف ایک چیز کی کمی تھی ۔آیت 21خلاصہ بیان کرتے ہوئے کہتی ہے ۔کہ اس کہ کمی کونسی تھی؟
5َ۔یسوع آیت 21جنت کے خزانے کے متعلق بتاتا ہے۔ کہ ایک شحض جنت کے خزانے کو حاصل کر سکتا ہے۔
*زمین پر خزانے اور جنت کے خزانے میں کیا فرق ہے؟
*وہ کو نسی ایسی چیز یں ہیں جسے آج کل کے نوجوان قابل فخر خزانہ سمجھتے ہیں؟
*وہ کونساشحض یاچیز ہے جسے قیمتی خزانہ سمجھتے ہیں؟(اپنے دل میں جواب ڈھونڈیں)
6۔غالبًا اس شحض کا خا ندان اور بوڑھے والدیں بھی تھے جن کا وہ خیال رکھتا تھا۔اس کے خاندان کے ساتھ کیا گزری ہو گیس۔جب نوجوان یسوع کے پیچھے ہولیا۔آیت 21میں دعوت۔
*نوجوان سیاست دان کہ جگہ آپ کو رکھ کر سوچو ۔کیا تمہیں یقین ہے، کہ خدا آپ کے گھر بار چھوڑنے اور جائیدا کو ترک کرنے کے بعد آپ کے خاندان کاخیال رکھے گا۔
*کیا تم زمین کے خزانے کو ترک کرنے اور جنت میں بھیجے جانے کا سوچ سکتے ہو؟(اپنے دل میں جواب ڈھونڈیں)7آیت21کے مطابق یسوع نے نوجوان سیاستدان سے بہت پیار کیا، پھر بھی اس نے کیوں سخت الفاظ کہے کہ وہ چھوڑکر چلا گیا؟
8َ۔محسوس ہونے کے بعد بھی وہ کچھ نہ کرپایا۔جو کہ یسوع چاہتا تھا ۔ یسوع کو چھوڑ نے کے سوائے اُس نے کونسا کام کیا تھا؟(22)
*یسوع اس نوجوان کو کیا جواب دے سکتا تھا اگر وہ اعتراف کرکیتا ۔ کہ میں نے آپ سے زیادہ دولت کو پیار کیا۔اور اب معافی چاہتا ہوں؟
*9۔اس نقطے سے نوجوان کی زندگی پر غور کریں،کہ کیا وہ خوش تھا؟کیا اُس نے موت کے بارے میں سوچا تھا؟
*خدا کے نوجوان سیاست دان کو جواب اور پطرس کوجواب دینے میں موازنہ کر یں۔(آیت 21سے27)کیا یہ جوابات ایک جیسے تھی یا یکسر مختلف ؟کون مرنے کے بعد جنت میں جاسکتا ہے؟
10۔بشارتی سولات :خداوند کے لیے ہر چیز ممکن ہے اس سے مراد ہے کہ یسوع نے آسمان کے تمام خزانے چھوڑ کر تکلیفوں اور موت کے لیے زمین پر آیا ، تاکہ جنت میں داخل ہوسکو۔اس نوجوان کہ سب سے بڑی غلطی یہی تھی کہ اس نے یسوع کو چھوڑ دیا ۔آپ کیا کرنے جا رہے ہو؟(اپنے دل میں جواب ڈھونڈیں)
(ہر ایک کے لیے سوال)کون سی اہم بات آپ نے اس وقت حوالہ میں سیکھی ہیں؟

© 2010 Glad Tidings Bible Studies in Urdu - www.gladtidings-bs.com

5۔یسوع کی تعلیمات : گمشدہ بیٹا لوقا 11-24:15


پس منظر معلومات: ایک کہانی جو یسوع سناتا ہے تمثیل کہلاتی ہے۔ ایک باپ کی موجودگی میں وراثت تقسیم نہیں کی جاتی تھی۔ایک گھر جو پہاڑی پر کھڑا نہیں ہوتا تھا۔لیکن گاؤں کی ایک تنگ سڑک پر واقع تھا۔گھرکی چھت ایک جگہ تھی جہاں سے آپ گاؤں کو دیکھ سکتے تھے(20 ) جیسا کہ ہم پہلے ذکر کر چکے ہیں کہ انسان دنیا کے اس حصے تک آج نہیں پہنچ سکے۔
1۔کیا ایک نوجوان خوش رہ سکتا ہے اگر والدین اس کی آزادی کو محدود کر دیتے ہیں؟
*چھوٹا بیٹا اپنے اچھے باپ اور گھر ہونے کے باوجود خوش کیوں نہیں تھا؟
* اگر تم باپ کی جگہ پر ہوتے، تو تم بیٹے کی درخواست کا کیا جواب دو گے؟(12)
2۔ باپ نے اپنی مایوسی اور پریشانی کو کیوں چھیائے رکھا جبکہ وہ پوری طرح سے جانتا تھا کہ بیٹے کے چلے جانے کے بعد کیا ہو گا۔(12b)
* اس تمثیل میں باپ سے مراد خدا ہے۔ بیٹے سے مراد وہ شخص ہے جس نے اس پر ایمان رکھ کر اس کے نام سے بتپسمہ لینے کے بعد بھی اسے چھوڑ دیا۔ خدا اپنے بچے اپنے سے دور رہنے سے کیوں نہیں روکتا؟
3۔ بہت سے نوجوان اس نوجوان کے طرز ذندگی سے کیوں متاثر ہوتے ہیں؟ کہ وہ اکیلے رہیں اور ان کی جیبیں بھری ہوں۔
*یہ نوجوان اپنے باپ کی دولت کیسے خرچ کرتا ہے۔دیکھئے آیت 13اور30 میں؟
*اس نوجوان کو اچھے دوست کیوں نہیں ملے۔جو کہ اس کے برے وقت میں اس کے ساتھ کھڑے ہوسکتے تھے۔
4۔یہودیوں کے درمیان سور کو گندہ جانور سمجھا جاتا تھا۔اس نوجوان پر کیا گزرتی ہوگی۔جب اسے فارم پر کام دیا گیا(14-15)
* اس نوجوان کو اتنی بھی اجازت نہیں تھی۔ کہ وہ سوروں کی خوراک سے اپنی بھوک مٹا سکے؟(16)
5۔نوجوان لڑکے کے مخصوص صورتحال میں خودکشی کرنے کی بجائے واپسی کے فیصلے سے کیا ہوا؟(17)
*آیت 18اور19 میں آپ دیکھتے ہو۔ کہ نوجوان اعتراف کرتا ہے اور اپنے باپ کی طرف لوٹنے کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔ کون سے گناہ تھے جو نوجوان نے اپنے باپ کے خلاف کئے؟
* نوجوان نے جنت کے خلاف کونسے گناہ کئے؟(18)
* کون سے ایسے گنا ہ ہیں جو آپ نے جنت کے خلاف ،اپنے والدین کے خلاف کئے ہیں؟ (اپنے دل سے جواب ڈھونڈو)
6۔اس نوجوان نے اپنے باپ سے اپنی واپسی کے لئے کیوں نہ پوچھنا چاہا(19) کس قسم کے لوگ عام طور پر سوچتے ہیں۔کہ وہ خدا کے بچے کہلاتے کے قابل نہیں ہیں؟
7۔ ایک باپ کیا سوچ سکتا ہے۔ جب وہ اپنے بچے کو گاؤں کی سڑک پر ننگے پاؤں اور دیکھتا ہے۔(20)؟
*باپ کے لیے دور سے آئے بیٹے کو پہچاننا ممکن تھا (20)
دیکھے پس منظر معلوما ت ۔
*آپ کیا سوچتے ہو ؟ باپ اتنے سال اپنے بیٹے سے دور رہتے ہو ئے کیا کر تا رہا ہے(20)
8۔بیٹے نے اپنے باپ کووہ ساری باتیں کیو ں بتائی ۔جو کہ اُس نے اُس سے کہنے کے لیے تیار کی تھیں (ب 20/19/18)
*باپ کی باتوں اور رویے نے اپنے بیٹے کو کیا پیغام دیا (23/22)؟
*باپ نے اپنے بیٹے کو کب معاف کیا ؟آیت کاذکر کریں۔
*بیٹے نے اپنے باپ کی محبت اور معافی ملنے کا یقین کرنا شروع کیا؟آیت کا ذکر یں
*آیت 24میں باپ کی باتوں کا کیا مطلب تھا؟
9۔خدا کی محبت اور انسانوں کی محبت میں کیا فرق ہے؟ یہ تمثیل تبدیلی کے بارے میں کیا سکھاتی ہے؟
10۔بشارتی سوالات ؛میرا بیٹا جو میراگیاتھا۔دوبارہ زندہ ہو گیا ہے۔
یسوع نے بھی اپنے باپ کا گھر چھوڈا اور زمین پُراترا۔اپنے باپ کی مرضی کے خلاف نہیں بلکہ اُس کو پوراکرنے کے لیے ، جب وہ گھر واپسی آتا ہے تو جنت کے دروازے اُسے کے لیے بند کر دیے جاتے ہیں تو وہ چیچ چیچ کر کہتا ہے کہ میرے خدا میر ے خدا تو نے مجھے کو چھوڈ دیا ۔اُس بیٹے کو اس طرح سے خوش آمدیدکیوں نہیں کیاگیا تھا؟ جیسے کہ یسوع کا استقبال ہو تھا۔یسوع کو کیوں رد کر دیا گیا؟ جیسے کہ اس بیٹے کو رد ہونا چاہئے تھا؟
(ہر ایک نے جواب دینا ہے)کو نسی ایسی خا ص بات جو آپ نے اس وقعہ یا حوالے سے سیکھی ہے


© 2010 Glad Tidings Bible Studies in Urdu - www.gladtidings-bs.com

یسوع کی مزید تعلیمات:ایک اور مسرف بیٹا لوقا15باب 15سے 32آیت
پس منظر معلومات: حقیقت کے طور پرباپ نے اپنی نصف جائیداد اپنے بڑے بیٹے کو دے دی۔ جب چھوٹے بیٹے نے اپنی وراثت حاصل کر لی۔ (آیت 12) یہ باپ کا قصور نہ تھا کہ اس کی باتوں کا اس کے بیٹے نے یقین نہ کیا۔
1۔ کیا ایک نوجوان خوش رہ سکتا ہے، اگر اس کو محسوس ہو جائے کہ اس کے والدین اسے پیار نہیں کرتے؟
* بڑے بیٹے نے اپنے باپ کو کیوں نہ چھوڑا اور اپنے بھائی کے ساتھ دور دراز کیوں نہ گیا،اگر وہ اپنے گھر میں ناخوش تھا؟
* آپ کیا سوچتے ہیں کہ بڑا بیٹا کچھ اور لینے کی بھی خواہش رکھتا تھا۔ جو کہ پاس بھی تھا؟
2۔ بڑے بیٹے نے اپنے آپ کو غلام کیوں تصور کیا۔ حالانکہ اس کے باپ نے اسے آدھی جائیداد دینے کا وعدہ بھی کیا ہواتھا؟(12b,29,31)
*اگر تم اس تمثیل میں باپ کو خدا سمجھتے ہو۔ اور چھوٹے بھائی کو ایسا شخص سمجھتے ہو جو مسیحی ایمان سے دور بھاگتا ہے۔ تو پھر بڑے بھائی کو کس سے تشبع دیں گے؟
* آپ کے خیال میں باپ نے اپنے بیٹوں کے ساتھ صحیح سلوک کیا؟
* بڑا بیٹا کیا سوچ سکتا ہے جب وہ اپنے کھیتوں میں روز بروز مشقت میں مصروف رہتا ہے؟
* اگر تم نے بڑے بیٹے کی طرح محسوس کرنا شروع کر دیا ہے، تو یہ کس صورت حال میں ہوا؟
* وہ کونسی وجہ تھی، کہ بڑے بیٹے نے کبھی اپنے دوستوں کو دعوت میں نہیں بلایا؟
*باپ کیسے اس چیز کو محسوس کرتا ہے۔ اگر اس کا بیٹا دوستوں کی دعوت کے لئے بکرا،بھیڑ، اور بچھڑا ذبح کرتا ہے؟(30-31)
4۔ وہ کونسی اصل وجہ تھی جس کی وجہ سے بڑے بیٹے نے اس صورت حال اپنی خصلت نہیں چھوڑی؟(27-28)
*چھوٹے بیٹے نے سارے گاؤں کے سامنے اپنے باپ کو ذلیل و خوار کیا۔ اور اب بڑے بیٹے نے وہی کام کیا۔ یہ باپ کیوں ناراض نہیں ہوتا؟
*28باب کی 31اور 32آیت کے مطابق خدا کے بارے میں کیا تاثر ہے؟
5 ۔ بڑے بیٹے نے اپنے باپ کو کیوں پیار نہیں دکھایا، جبکہ اس کا باپ اپنے بیٹے کے لئے اچھی سوچ رکھتا تھا؟
*اس تمثیل کو سامنے رکھتے ہوئے بحث کرو۔ کہ اگر ہم خدا سے محبت نہیں کرتے تو اس کی کیا وجہ ہے؟
6۔ بڑے بیٹے کا خیال تھا۔ کہ اس نے ہمیشہ اپنے باپ کی مرضی پوری کی۔ اور ابھی تک باپ نے اس سے زیادہ سے زیادہ توقع لگائی ہوئی ہے۔
* بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو کبھی بھی دل سے قبول نہیں کیا۔ یہ رویہ کیا ثابت کرتا ہے؟(30)
* کون بڑے بیٹے سے پیار کرتا تھا؟
7۔کیوں یسوع نے اس کہانی کے درمیان میں بڑے بھائی کی دعوت میں شمولیت کا ذکر نہیں کیا۔(28)
8۔ یسوع کی تمثیل میں ضافت سے مراد جنت لی جاتی ہے۔اس تمثیل کے مطابق کس کا قصور ہے کہ وہ جنت کا راستہ اخیتار نہیں کرتا؟
9۔ایسی صورتحال کا تصور کرو۔جب اگلی صبح دونوں بھائی کھتیوں میں کا م کے لیے جاتے ہیں تو بڑے بھائی کا مزاج کیسا تھا اور چھوٹے بھائی کا مزاج کیسا تھا


*دُنیا میں اِس تمثیل کی طرح تمام لوگوں کا اِن بیٹوں کی طرح رویہ ملتا جلتا ہوتا ہے( تم اپنے دل میں جواب دے سکتے ہو)
10 بشارتی سولات ؛یسوع آپ سے کہتا ہے جو کچھ میرا ہے وہ تمہارا ہے!صیلبی موت قبول کر کے آپ کے لیے جنت میں جگہ بنائی ۔اُس نے اپنی وراثت آپ کو اس دن منتقل کر دی ،جس دن آپ نے بپتسمہ پایا۔ بڑے بیٹے نے اس دعدے پر یقین نہ کیا ۔ بلکہ غلام کی طرح وراثت کے لئے مشقت کرتا رہا۔ کیا آپ یقین کرتے ہیں؟ کہ آپ کو آسمانی وراثت مفت میں ملے گی، یا تم ایسے اچھے کاموں کے وسیلے کمانے کی کوشش کرتے ہو؟(تم اپنے دل میں جواب دے سکتے ہو)
(ہر ایک کے لئے سوال) کونسی ایسی خاص بات جو آپ نے اس دفعہ اس حوالے میں سیکھی ہے؟


© 2010 Glad Tidings Bible Studies in Urdu - www.gladtidings-bs.com

7 یسوع کی مزید تعلیمات : میرا ہمسایہ کون ہے؟ لوقا 10 باب25سے37
پس منظر معلومات:یروشلیم اور جرائلو پہاڑی راستہ 30کلومیٹر لمبا اور بہت خطرناک ہے۔کیونکہ لیٹرے اس شاہراہ پر گھات لگا ئے چھپے ہوتے
ہیں۔ اور مسافروں کو لوٹتے ہیں۔ایک لیویٹ سے مراد وہ شخص ہے ،جو ہیکل میں صفائی کا کام کرتا ہے۔ یسوع کے زمانے میں یہودی سامریوں سے مخالفانہ رویہ رکھتے تھے۔ جو کہ اسی ملک میں ان کے ساتھ رہ رہے تھے۔( آپ اپنے ملک کی مثال لے سکتے ہیں)۔روس: آپکو یہ تمثیل سمجھنے میں آسانی ہو گی۔ اگر تم سوچوکہ اس کہانی میں سامریوں کے علاوہ روسی رہتے ہیں۔وہ چیچن ہے۔ منگولیا: اس تمثیل کو سمجھنا آسان ہے۔ اگر اس کہانی میں تمام لوگ منگولین ہیں سوائے سامری کے اور وہ ہے چائنیز۔
1۔کیا ایک شخص خوش رہ سکتا ہے ، اگر وہ مصیبت زدہ ساتھیوں کی پرواہ نہیں کرتا،بلکہ صرف اپنی اور اپنے خاندان کی فکر رہتاہے؟
*کتنی دفعہ آپ رقم مصیبت میں مبتلا افراد کی مدد کی غرض سے دی ہے؟
2۔پچھلی کہانی میں ہم نے ایک سیاستدان کے بارے میں سیکھا۔جو یسوع سے وہی سوال پوچھتا ہے۔جو کہ قانون کا قانون کا استاد اس حوالے میں پوچھتا ہے۔
*یسوع کے بقول اس حوالہ میں جنت کا راستہ کونسا ہے۔(آیت25-27)
* آپ کے جنت میں داخل ہونے کے کتنے امکانات ہیں۔اگر حالات و واقعات وہی رہتے ہیں، جن کے بارے میں یسوع نے آیت 27میں ذکر کیا؟
3۔یسوع اس تمثیل میں اس شخص کے بارے میں بتاتا ہے ۔جو کہ ڈاکووں کے گروہ میں مار مار کر آدھ موا کر دیا۔ زخمی شخص کے بارے میں سوچو، جو کہ کئی گھنٹوں سے سڑک کے کنارے اکیلا پڑا ہوا تھا۔(30)
* زخمی شخص کی بیوی اور بچے کیا سوچتے ہو ں گے، کہ اس کا خاوند اور باپ دئیے ہوئے وقت کے مطابق گھر نہیں پہنچا؟
4۔ کس چیز نے گزرنے والوں کو زخمی شخص کی مدد کرنے سے روکا؟
* کاہن اور Levite بھی ہیکل میں مذہبی رسومات کی غرض سے اسی راستے سے گزرے۔اُن دونوں اشخاص کا کیا رویّہ ہوتا اگر زخمی اُن کا اپنا حقیقی بیٹا ہو تا ؟اُن دونوں ممکنہ و جو ہات پر سوچو کہ اِن دونوں اشخاص نے اجنبی حُیرم کے شکار شخص مدد کیوں نہیں 31.32
*آپ کیا سوچتے ہو؟ کہ اگر آپ اس صورتحال میں ہو تے تو آپ کا کیا ردعمل ہو تا ۔
5۔کاہن اور leviteخدا کے حکم محبت کر نا پر کیا سکھاتے رہیے ہیں جو کہ انہوں بچین سے لیکر اب تک سیکھاتھا آیت 27 میں دیکھیں!
*اُس شحض کے بارے میں کیا سوچتے ہو جو دعویْ کرتا ہے ۔کہ خدا اپنے سارے دل سے پیار کرتا ہے۔ لیکن بد قسمتی سے میرے پاس دوسروں کی مدد کے لئے کوئی موقع نہیں ہے۔
6۔اگر ایک سامری زخمی یہودی کے پاس سے گزرتا ہے۔ تو وہ کس طرح کے بہانے اور دفاع پیش کر سکتا تھا؟ پس منظر معلومات میں دیکھیں۔
*کس حالات میں سامری نے وہ کر دکھایا۔ جو کہ ان حالات میں دوسروں سے زیادہ متوقع تھا۔ (33-35)
7۔ دو دینار دو دن کی مزدوری تھی، جو کہ ایک مہنے 1/13 اوسطاَ تنخواہ تھی۔ اس رقم سے ایک شخص پورے دو مہینے کے لئے کسی سرائے میں رہ سکتا تھا؟ یہ دو دینار کی رقم آپکے ملک میں کتنی رقم بنتی ہے؟
* کیا ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں۔ جن کی بنا پر سامری نے وہ رقم ایک مکمل اجنبی کو دے دی؟(35)
* آپکی رائے میں محبت کے حکم پر سامری نے کتنے فیصد عمل درآمد کیا۔آیت 27دیکھیں۔
8یسوع کے مطابق ہمسایہ لفظ سے کیا مراد کو ن ہے؟
*نزدیک دور کون سے ہمسایے جن کی مدد آپکو کرنی چاہیئے؟
9۔ اگر آپ کو اس تمثیل میں کرداروں میں ایک کا چناؤ کرنے کے لئے کیا جائے، تو آپکے لئے کو نسا کردار بہتر رہے گا۔ زخمی شخص، شاہراہ کا لیٹرا،کا ہن، Leviteیا سرائے کا مالک خاص کردار چننے کی وجوہات بھی بیان کریں۔
*اس تمثیل میں کس طرح سے یسوع کو سامری سے تشبیہ دی جاتی ہے؟
*زخمی یہودی کو کیسے یسوع سے تشبیہ دی جاتی ہے؟
* یسوع نے جنت کے لئے ایک اور راستہ تیار کیا ہے۔ علاوہ اس کے جس کا ذکر آیت 27میں ہے۔
بشارتی سوالات:جاؤ اور ویسا ہی کرو جیسا یسوع نے کہا ہے۔ اور اس نے جا کر وہی کیا ہے۔ اگر تمام لوگ آپ کے دکھوں ،مصیبتوں کی پرواہ کئے بغیر بھی گذر جائیں۔ لیکن وہ ایسا نہیں کریگا۔ وہ آپکے ساتھ کھڑا ہے۔ اور آپ کے دل کے زخموں کی مرہم کرنا چاہتا ہے۔ آپ اسے کیا جواب دیتے ہو؟(آپ اپنے دل میں جواب دیں)
(ہر ایک کے لئے سوال) کون کی ایسی خاص بات جو آپ نے اس دفعہ اس حوالے سے سیکھی ہے۔

© 2010 Glad Tidings Bible Studies in Urdu - www.gladtidings-bs.com

جب ممکنہ برے واقعات پیش آتے ہیں لوقا(15باب21سے 24 اور 43-35 )
پس منظر : یہودیوں کی مجلس کا گورنر ، حاکم شہرکے معززیں کے ذریعے عام طور پر منتخب کیا جاتا تھا۔ دوسرے تمام یہودی حاکم ماسوائے جیرس کے بمطابق انجیل کے یسوع کے مخالف تھے۔ اس شخص کا ایک ہی بچہ تھا۔(لوقا : 8باب42آیت)
1۔ روز مرہ زند گی کے حوالے سے ایک چھوٹے سے خاندان کے متعلق سوچیں۔جن کے ہاں بڑی دیر کے بعد ایک بچے کی پیدائش ہوتی ہے۔ والدین کا ردعمل کیا ہوسکتا تھا۔کہ پیدا ہونے والا بچہ لڑکے کی بجائے لڑکی تھی؟اب ان کی اپنی بیٹی کی حوالے سے کیا خواب رہ گئے ہیں؟
2۔والدین کے درمیان تعلقات کا تسلسل کیسا رہ سکتا ہے،جب ان کا بچہ بیمار پڑ جاتا ہے؟مختلف ممکنات کے حوالے سے سوچیں، *جیرس خدا کے بارے میں کیا سوچتا رہا، جب اس کی بیٹی بیمار ہو گی تھی۔
3 ۔جیرس کیوں اس شخص سے مدد لینے کے لئے راضی ہوا ،جیسے اس کے رشتہ دار اور دوست ناپسند کرتے تھے؟
*اس نقطہ پر جیرس نے یسوع کے بارے میں کیا محسوس کیا، جب اس نے انصاف سامنے رکھتے ہوئے اس سے مخاطب ہوا،(22باب23)
4۔باپ کے احسا سات کے بارے میں سو چیں،جب اُسے گھر سے بُری خبر ملتی ہے
*اگر تم نے یہ محسوس کرلیا،کہ اب یسوع کی مزید پرواہ نہیں یہ واقع کب ہوا؟
5۔یسوع جیرس سے کیوں فکرنہ کرنے کی بات کرتا ہے جبکہ اُس کے ساتھ بہت بُرا واقع پیش آچکاتھا۔
*جیرس کا ایمان بیٹی کی موت کے بعد بھی کیا ہو سکتا تھا؟
*اگر جیرس یسوع پر مزید یقین نہ کرتا تا وہ کیا کر سکتا تھا؟
6آپ کو اس دُنیا میں سب سے زیادہ حوف کس چیزسے آتا ہے؟ اپنے دل میں جواب دیں؟
*آپ کا ردعمل کیسا ہو سکتا ہے اگر یسوع پریشان نہ ہو نے کی تلَقین کر تا ہے اس کے باوجود آپ کا بہت زیادہ نقصان رہو۔موجودہ صورتحال میں یہ الفاظ آپ کے لیے معنی رکھتے ہیں
7۔جیرس کی بیوی نے اپنی بیٹی کو مرتے دیکھا ،جبکہ اس کا خاوند گھر پر نہ تھا ۔آپ کیا سوچتے ہیں ۔اُس کی بیوی کی ذہنی حالت کیسی ہو سکتی ہے جب یسوع اور جیرس گھر میں داخل ہوتے ہیں۔
*جب یسوع جیرس کے گھر آتا ہے تو جناز ے کی تیاری ہورہی تھی (38)یسوع مہمانوں سے آیت 39کے مطابق کیا کہناچاہتاتھا
8احتیاط سے پڑھو ۔کہ یسوع نے مرد ہ لڑکی کوکیسے زندہ کردیا (41آ۔43)کونسی تفصیلات ہیں جو کہ بہت دلچسپ ہیں؟
9یسوع نے کیوں سختی سے منع کیا ۔کہ اس معجزے کے بارے میں کسی کو نہ بتانا حالدنکہ اس کی تشہراُس کے لیے فائدہ مند ہوسکتی تھی(43)؟
10اس سارے و ا قعہ کا لڑکی پر کیا اثر ہوا ،اور اس کے مستقبل پر کیا تاثر چھوڑتاہے؟
*اِس حادثے کے بعد والدین کی زند گی میں کسیے تبدیل آئی؟
*وہ خا ندان موت کی افواہیں سن کر اور یسوع نے لڑکی کو جو زندگی دی کیا سوچتے ہیں ؟
بشارتی سوالات۔ کبھی فکر مند نہ ہو ،بلکہ ایمان رکھو، یسوع کے منہ کے یہ الفاظ کا مطلب ہے کہ فکر مجھ پر چھوڑو ۔مَیں اس کی پرواہ کرو نگا، یسوع کو بھی ایک چیزکا ڈر تھا، وہ یہ تھا کہ آسمانی باپ سے جدائی پر وہ پر یشان تھا جب اُس کا گتسنی میں خون بہا ،اِس چیز نے یسوع کی خداسے جدائی کو ثابت کیا۔(وہ ہے دوذخ )جس کا صرف فکر کرنا چاہئے ۔وہ تمام لوگوں کی پر شانیوں اور دکھوں کو خو شیوں میں تبدیل کردیگا جو اس پر یقین رکھتے ہیں


© 2010 Glad Tidings Bible Studies in Urdu - www.gladtidings-bs.com

<span class="lesson"> <div name="str" style="font-family: Jameel Noori Nastaleeq; font-size:18px; direction:rtl">.H'*F  D& EEFH95) ('( 253 34"'*)<br /> ~3 EF81 : EH3H 419*  E7'(B E'H'1  /H1'F 9H1* E0( 7H1 ~1 F' ~' 3E, ,'* *3 H ','2* F *   '3 H 3 'H1 F  '3 2 H ,3 9H1* F H' H '3 -'D* E 9H1* H D E /'.D HF  ( ','2* F *(15) '1 "~ E'-HD E E'H'1  71-  H& (E'1 21 (-+ F "3* *H "~  -H'D H 1 H& 'H1 -H'D D 3* <br /> 1 9H1* :'D('K *3 'D3 3'D  D ( * ,( H ,H'F E (E'1 H & '3 (E'1  '3  3E', 2F/ ~1 ' '+1'* ~ (25) '3 9H1*  4'/ 4/ ' :1 4'/ 4/ HF ~1 ' '+1'* ~ 3* *<br /> * D' *'1 .HF ,'1 1F 3 '3  3E', -'D* ~1 ' '+1'* ~<br /> * 0'* *4.5 ~1 '3 (E'1 ' A1B ~' <br /> 2,( 9H1* H ,H'F E   (E'1 D* *H ./'  ('1 ' 3H* <br /> * '3 DE( (E'1  H, 3 '3  'H1 ./'HF/  1/E'F *9DB'* 3 H3* <br /> 3 26H "* E 01   '3 9H1*  ~'3 ~D 3  1BE * E.*DA EEF'*  ('1 E 3H  '3  ~'3  1BE ' 3 "& 'H1 3 :16 3  1BE '3*9E'D  ,'* * <br /> 4 E *5H1 1 3*   '3 HB*  .H'*F  'E1'6  '2 ( 2'/ ~4 H1 F *  '3 9H1*  D& *F/1H3* HF' H 61H1 *'H 9D',  1'6 * ' '3 H 3'1 1BE 'y12 H /F ~*(26)<br /> *"~ ' 3H*   9H1* F '~F 2F/ E *E'E B3E  'y12 'H1 4A' / /F H'DH  ('1 E ' E-3H3 ' <br /> * 3H9 'H1 /H31 7((H E ' A1B *'(26-28)<br /> 5 9H1* 3 /H31 7((H 3 F 'E/ * 'H1 BF 'ED *' H 3H9  ~'4'  H D  'H1 ' H ,'& &(27-28)<br /> 6 '3 9H1* F 3H9 3 E//  D& H F (HD' ,3  /H31 E16 1 * *(28-29)<br /> * 9H1* F 4A' ! -'5D 1F  D& 3H9 H HF ' 'F*.'( H '<br /> 7 3H9 3 ,'F ' 3 F '3  H: H "3* 3 H' (30-31)<br /> * 3H9 F 9H1* H '3 3 ('* 1F  (:1 H 1 F ,'F /'(30-32)<br /> 8 ,( 3H9 F 9H1* 3 3H'D ~H' ("*30) *H '3 F "~  .'D E ' E-3H3 ' <br /> * 9H1* F 3H9  "FH E ' /'  ,( '3 F E 1 9H1*  71A /'(32)<br /> 99H1* 3H9 3 ('* F 1F' '* * 'H1 '( '3 F H *E'E 'F 3H9 H 3F'&"~ ' 3H*   9H1* F -BB*'K ' ' *'(33)<br /> *' *E F ( '~F ('1 E 3H9  3'* 3 (HD'<br /> 10"~ "* 34 ' *1,E /H 71BH 3 1 3* H  *1 'E'F F *, '''   '*1 'E'F F *, ('  3H9 F  .'5 'DA'8 9H1* H (HD<br /> * 3H9 F 9H1* H '~F (y H '-'D'F H /HFH *B1('K E 9E1 (34)*<br /> 3H'D: 3H9 ( E0( 7H1 ~1 F'~' H ' H ' ,( '3 ' E'1 'F 'H1 5D( ~1 E5DH( HF 3 '3 ' .HF ('<br /> 1 4.5 ,3 F 3H9 H H'~' H '  H BE* * ,H  3H9 F 9H1* 'H1 "~ H ('F  D& '/' <br /> </div> </span>

© 2010 Glad Tidings Bible Studies in Urdu - www.gladtidings-bs.com

10۔ایک بہرہ شخص 7باب31سے37آیات
پس منظر؛آدمی کا جس کا حو اے میں ذکرہے اپنے بچپن سے ہی بہرہ تھا کیونکہ اُس کے بولنا نہیں سیکھا تھا ۔نتیجے کے طور پر وہ دوسرے کے سا تھ گفتگو کے قابل نہ تھا۔(اس وقت تو اشاروں کی زبان بھی استعما ل نہیں ہوتی تھی)۔اشیعاء نبی نے تو 700سو سال پہلے پیشن گوئی کر دی تھی۔کہ مسیحا آئے گا جو بہروں کو سننے اور گونگوں کو بولنے کی طاقت دیگا۔(5باب35سے37)
1۔ ذرا غور سے سوچیں ،کہ آپ دن کے دوران کون سی زبانیں اور آوازیں بولتے ہیں۔آپکے خیال میں بہت مشکل نہ ہوگا ،اگر آپ کچھ بھی سننے کے قابل نہیں ہیں؟
2۔ تصور کرو، کہ اس شخص کا بچپن کیسا تھا۔ (کونسے طریقے اس کے والدین نے سیکھائے تھے تا کہ خطروں سے اپنی حفاظت کرے،اپنا کام وغیرہ کرے،اسکے ہم عمر ساتھیوں کے ساتھ کیسے تعلقات تھے۔آپ کے خیال میں اس کا اپنا ذاتی تشخص کیا تھا۔)
3۔روز مرہ زندگی میں ایک سماعت سے معذور شخص کا اسکے ساتھیوں کے موازنہ کریں۔ جو اس کے ساتھ ہی جوان ہوئے تھے؟
* شاید یہ شخص بھی چند بار ہیکل گیا ہوگا ۔ آپکے خیال میں اس نے ان دیکھے خدا کے بارے میں سمجھا ہوگا؟
4۔لوگوں کا بہرے شخص کو یسوع کے سامنے لانے کے کیا مقاصد تھے؟ مختلف ممکنات پر سوچیں۔(31-32)
*اگر آپ ان لوگوں میں سے ایک ہوتے جو بہرے شخص کو یسوع کے پاس لائے تھے۔تو آپ اس شخص کو سمجھاتے کہ کیوں اور کہاں لے کر جارہے ہیں؟
5۔یسوع نے اس شخص کوویسے ہی کیوں شفا دی جسے اس کے دوستوں نے التجاہ کی تھی(32-34)؟
* اس شخص نے کیوں اعتراض نہ کیا بلکہ تیار ہو ا کہ اجنبی ربی کے پاس چلا جائے۔(33)؟
*یسوع بہرے شخص کو ہجوم سے علیحدہ کیوں لے جانا چاہتا تھا(33)؟
6۔آپ کس حد تک سوچتے ہوکہ اس شخص نے یسوع کے چار اشارے سمجھے۔اپنی ذاتی اشاروں کی زبان آیات(33-34)؟
یسوع نے اس شخص کے کان اور زبان کو چھو کر اور شفاء دینے سے پہلے آسمان کی طرف نگاہ کر کے کیا پیغام دینا چاہتا تھا؟
* آپ کے خیال میں مرقس نے اس شفاء کے بارے یسوع کے الفاظ اپنی اصل ارمیانی میں اپنی انجیل میں درج کیوں درج کیا ہے(34)؟
7۔وہ کونسی چیزیں ہیں ،جو کہ دوسرں کی باتیں سننے میں آپکو مشکل پیش کرتی ہیں؟تا ہم آپ کی سننے کی صلاحیتں اسے اچھا بنا سکتیں ہیں؟
* یسوع اب بھی آپکے سامنے کھڑے ہو کر کہتا ہے (Eplaphata be opened)یسوع کے یہ الفاظ کہنے کا مطلب ہے، کہ دوسرے لو گوں کے ساتھ رابطے کے متعلق سوچو؟ (آپ اپنے دل میں جواب دیں )۔
8۔ عام طور پر ایک بچے کو کسی زبان کے اہم الفاظ سیکھنے کے لئے تین سال درکار ہوتے ہیں۔یہ کیسے ممکن ہے کہ اس شخص نے یہ تمام معلومات پلک جھپکتے ہی حاصل کر لیں۔(35)
9۔یسوع کا ہر ایک معجزہ جنت کے بارے میں کچھ نہ کچھ بتاتا ہے۔ ہم اس واقعہ کے ذریعے کیا سیکھ سکتے ہیں؟
10۔ لوگ یسوع کے منع کرنے کے باوجود معجزے کے بارے میں کیوں باتیں کرتے رہے۔(36)؟
* یسوع کیا چاہتا تھا ،کہ لوگ اپنے دوستوں کو اس کے بارے میں بتائیں؟ ْ ْْْْْْ آپ کیا سوچتے ہیں کہ معجزوں کو میڈیا پریشر کرنا چرچ کے لئے آج کل فائدہ مند ہے؟
بشارتی سوالات: یسوع اور اس کے باپ کا گہرا رابطہ کیوں ٹوٹ گیا تھا۔جب وہ صلیب ہرمصلوب ہوا۔خدا نے اس کے چلانے پر کان بند کر لئے تھے۔ خدا صرف راستبازوں کی سنتا ہے۔اور یسوع اس موقع پر بہت بڑا گناہ گار تھا۔وہ گناہ گار اپنے نہیں بلکہ ہمارے گناہوں کی خاطر بنا۔خدا کی خاموشی ایک قیمت تھی۔جو کہ یسوع کو ادا کر نی پڑی، ہمارے راستباز خدا اور ہم گناہ گاروں کے درمیان رابطہ قائم کر نے کے لیے ۔

© 2010 Glad Tidings Bible Studies in Urdu - www.gladtidings-bs.com